اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے، کابینہ اجلاس میں ججز کے خط کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف مصروفیات کی بنا پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو تین بار ملتوی کیا گیا تھا، اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے جانے تھے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور کریں گے۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی منظور ی دئیے جانے کاامکان ہے۔
مالی سال 2023-24 کے وسط مدتی بجٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ مالی سال 2021 - 22 کیمشترکہ وفاقی صوبائی اور ضلعی فنانشل اسٹیٹمنٹ پیش کی جائے گی۔ جبکہ اجلاس میں پیپرا کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔