سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے چار اپریل بروز جمعرات کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے چار اپریل کو بند رہیں گے جبکہ وفاق کے تحت چلنے والے سرکاری اور نجی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم پر ذوالفقار علی بھٹو کو 18 مارچ 1978 کو راولپنڈی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں