ٹیریان کیس، عمران خان نااہل ہوں گے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا 

02:30 PM, 30 Mar, 2023

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغزات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ 

                                                         

چیف جسٹس عامر فاروق کی  سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ  نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل حامد علی شاہ  نے آج دلائل  مکمل کیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سعد حسن اور ضیغم انیس عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ اور ابوزر سلمان  پیش ہوئے۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پہلے ہم دیکھیں گے کہ یہ کیس قابل سماعت ہے بھی یا نہیں؟ عمران خان نے ٹیریان وائٹ کو نہ بیٹی تسلیم کیا ہے اور نہ ہی انکار کیا ہے۔ کیس قابل سماعت ہوا تو آگے چلے گا نا ہوا تو  یہی ختم ہو جائے گا ۔

مزیدخبریں