لندن : سمندر کی صفائی کیلئے روبوٹک ویسٹ شارک بنا دی گئی ، جو پانی میں موجود 22 ہزار 7 سو پلاسٹک بوتلوں کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹری سے چلنےوالی یہ الیکٹرک شارک کو ویسٹ شارک کا نام دیا گیا ہے ۔ شارک کو لندن کی بندرگاہ ڈاک لینڈز میں چھوڑ دیا گیا ہے ۔ جہاں وہ روزانہ 22 ہزار سے زائد پلاسٹک کی بوتلوں کو نگل کر سمندر کی صفائی کرئے گی ۔
الیکٹرک شارک کے تخلیق کاروں کا کہناہے کہ الیکٹرک ویسٹ شارک سے آبی آلودگی پر قابو پانے مدد ملے گی ۔