اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش کردی۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے سامنے ترلے کر رہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی، انہو ں نے کہاکہ گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کی مفت بجلی ختم کر دی جائے، اس پر عملدرآمد نہ کرنا پی اے سی کی ہدایات نظرانداز کرنا ہے، چیئرمین پی اے سی نے مفت بجلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔
گزشتہ روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہمی ختم نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔