اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن میں مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا ،گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل مکمل کر لیے تھے۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس قسم کی درخواستیں خارج ہوچکی ہے یہ بھی ایک اسپانسرڈ پٹیشن ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے کچھ دستاویزات اور جواب جمع کروانے کی استدا ء کی ہے ۔
عدالت نےدرخواست گزارکی استدعامنظورکرتےہوئے آج جواب مکمل کرنےکی ہدایت کر رکھی ہے۔