اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل دکھی اور رنجیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پولیس افسران اورجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی شہدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔