رانا ثناءاللہ کی لکی مروت میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

10:02 AM, 30 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان  نے  لکی مروت میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ۔

رانا ثناءاللہ نے   لکی مروت میں دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ  پولیس فورس جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل ہے،پوری قوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔

   

دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا؛ اب بھی پوری قوت اورطاقت سے اسکا قلع قمع کرینگے۔ دعا ہے اللہ تعالی شہید ڈی ایس پی اور پولیس اہلکاروں  کے درجات بلند کرے؛ انکے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔  

وزیرِداخلہ  نے واقعے میں  زخمی ہونے والے اہلکاروں  کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔

مزیدخبریں