وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ،قتل کی سازش بے نقاب 

08:50 PM, 30 Mar, 2022

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ،انہیں قتل کی بھی دھمکی دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے اس وقت وزیر اعظم کی جان کو خطرہ ہے ،وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو متعدد بار کہا کہ بلٹ پروف شیشہ لگا لیں لیکن عمران خان کا کہنا ہے کہ جب میری موت لکھی ہو گی چلا جائوں گا ۔

فیصل واوڈا نے کہا وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے ،وزیر اعظم کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ،فیصل واو ڈا نے کہا وزیر اعظم عمران خان دلیر ہیں ملک کا سودا نہیں کرینگے ۔

مزیدخبریں