استعفیٰ ،استعفیٰ استعفیٰ آگیا ،اپوزیشن حلقوں میں مٹھائیاں تقسیم 

08:24 PM, 30 Mar, 2022

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی پنجاب حکومت کا دھڑن تختہ ہو گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر ہائوس کو موصول ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومت نے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے عثمان بزدار کی قربانی دیدی ،کل تک وسیم اکرم پلس سمجھے جانے والے آج وسیم اکرم مائنس ہو گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے گورنر کو استعفیٰ موصول ہونے کے بعد کل تک اسے منظور کئے جانے کا امکان ہے ، گورنر پنجاب کل استعفی منظور کر کے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق استعفی کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں