پشاور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکواٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی چیف کو نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی ،ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے دہشتگردی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔