سندھ ہائوس میں تحریک انصاف کے 22 اراکین اسمبلی کی موجودگی ،عامر لیاقت ،رمیش کمار کی بھی انٹری 

07:03 PM, 30 Mar, 2022


کراچی :ایک طرف حکومت عالمی سازش کو بے نقاب کر رہی ہے وہیں اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے نمبر گیم کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائوس میں تحریک انصاف کے 22 اراکین اسمبلی کی موجود گی کے بعد اپوزیشن کے نمبر 196 تک پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی منحرف  اراکین میں  جویریہ ظفر آہیر  ، عامر لیاقت  ، نور عالم خان، نواب شیر، فرخ الطاف ،راجہ ریاض ، رمیش کمار بھی موجود ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہبازشریف بھی شریک ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ 196 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں جن میں پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں