عمران خان کو راستے سے ہٹائیں ورنہ نتائج بھگتنا ہونگے :خط کے مندر جات سامنے آگئے 

عمران خان کو راستے سے ہٹائیں ورنہ نتائج بھگتنا ہونگے :خط کے مندر جات سامنے آگئے 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کو بھیجے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے ،عمران خان نے  سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے دھمکی آمیز خط کے چند مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کی ۔خط کے مندرجات میںکہا گیا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ۔

وزیر اعظم نے صحافیوں سے ملاقا ت میں خط کے مندر جات شیئر کر دئیے ،وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں خط نہیں دکھایا، صرف مندرجات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق خط میںلکھا گیا کہ پاکستان کی آزادخارجہ پالیسی پسند نہیں ہے ،صرف عدم اعتماد کی کامیابی کی صور ت میں پاکستان کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں ،خط میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان ریاست کو ساتھ لے کر نہیں چل رہے ، آنے والے دنوں میں آپ کے لیے حالات مزید مشکل ہوں گے،مندرجات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا مقصد وزیراعظم کو ہٹانا ہے۔

مندرجات میں بتایاگیا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ریاستِ پاکستان کے ساتھ معاملات بہتر کر سکتے ہیں، آنے والے دنوں میں آپ کے لیے حالات مشکل ہو سکتے ہیں، اگر عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی تو مشکلات کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خط کے مندرجات میں فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں روس اور یوکرین کے ْحوالے بہت پریشانی ہے ،پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پسند نہیں ،لیکن پاکستان کی طرف سے بتایا گیا کہ ہمارے وزیر اعظم تنہا فیصلہ نہیں کرتے ۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے صحافیوں سے ملاقات کے بعد خط کو پارلیمنٹ کی ان کیمرہ اجلاس میں دکھانے کا فیصلہ کر لیا ۔

مصنف کے بارے میں