خفیہ خط کس نے بھیجا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں ،نام سامنے آگیا 

PM Imran Khan,PTI, Cabinet Meeting, PTI Ministers

لاہور:خفیہ مراسلے کی تفصیلات نیو نیوز پر سامنے آگئیں ،خفیہ خط کس نے بھیجا  معاملہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ خط سابق سفیر اسد مجید نے دفتر خارجہ کو خفیہ مراسلہ بھیجا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد مجید نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات کے بعد یہ مراسلہ بھیجا۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو خط کی تفصیلات سے آگاہ کردیا،کابینہ سے خط کے مندرجات شیئر کرکے خط کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیل کردیا گیا۔