اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے سینئرعسکری قیادت کی اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،عسکری وفد میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہیں ۔
ذرائع کے مطابق عسکری حکام ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ملاقات میں شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جبکہ اجلاس میں عسکری قیادت کو خفیہ مراسلہ دکھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خط لہراتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تحریری طور پر دھمکی دی گئی لیکن میں نہ کسی کے آگے جھکا اور نہ ہی اپنی قوم کو جھکنے دوں گا۔