وزیر اعظم نے خط دکھا دیا ،سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے 

04:16 PM, 30 Mar, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران  خان نے کابینہ اجلاس میں خط ارکان کیساتھ شیئر کر دیا جس میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان کو دکھا دیا،وزیراعظم کابینہ ارکان کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے،انہوں نے کہا اس خط میں بڑا واضح ہے کے دھمکی کہاں سے آئی ہے ،عمران خان نے کہا میں چاہتا میری قوم یہ جان لے کہ پاکستان کیخلاف کیسے عالمی سازش ہو رہی ہے اور پھر لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کریں ،یہ جنتی میں سازش کہہ رہا ہوں اس سے کہیں بڑی سازش ہے ،اور وہ اس ڈاکیومنٹ کے اندر واضح ہے ۔

عمران خان نے کہا میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ لوگوں کو بتائوں گا تاکہ ان لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے وہ کر یں ،لیکن کم از کم فیصلہ کرتے وقت یہ سوچ لیں کہ جو بھی آپ فیصلہ کرینگے کہ کہیں جو  انٹرنیشنل سازش  ہو رہی ہے آپ اس کا حصہ نہ بن جائیں ۔

خط میں کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا،عمران خان نے کہا میں نے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھاری رقم بھی میری حکومت گرانے کے لیے دی گئی ہے۔عمران خان نے بتایا خط پر قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیاہے ۔

مزیدخبریں