وزیر اعظم کا سینئر صحافیوں، اتحادیوں کو خط دکھانے کا اعلان، پیپلز پارٹی کا ردِعمل

وزیر اعظم کا سینئر صحافیوں، اتحادیوں کو خط دکھانے کا اعلان، پیپلز پارٹی کا ردِعمل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کے صحافیوں  اوراتحادیوں کوخط دکھانےکے بیان کو حیران کن قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم میڈیااوراتحادیوں کوخط دکھاسکتےہیں،پارلیمنٹ کونہیں؟ خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں پیش کیوں نہیں کیاجارہا؟ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کواتناخطرہ ہےتو پارلیمنٹ سےرجوع کیوں نہیں کیا؟آپ نے جلسے میں خط لہرا کےاپنی جیب میں رکھ لیا۔

واضح رہے کہ  آج وزیر اعظم عمران خان نے  دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا ہے، اتحادی جماعتوں کو بھی خط دکھائیں گے۔ دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ   لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کر لیں لوگ سمجھتے ہیں یہ ڈرامہ ہے، یہ ڈرامہ نہیں ہو رہا بلکہ  خط کے اندر واضح ہے کہ یہ کتنی بڑی سازش ہے۔ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی قبول نہیں،پاکستان کیخلاف عالمی سازش ہوئی۔ سینئر صحافیوں کو  یہ خط دکھاؤں گا،  اپنے اتحادی جماعتوں میں سے ایک ایک کو بلا کر یہ مراسلہ دکھاؤں گا۔


 

مصنف کے بارے میں