وزیر اعظم کا دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں، اتحادیوں کو دکھانے کا اعلان

12:50 PM, 30 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے  دھمکی آمیز خط آج سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا ہے، اتحادی جماعتوں کو بھی خط دکھائیں گے۔

اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کے اجراء کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ ای پاسپورٹ سے ٹورزم  کو بھی فائدہ ہوگا،  ٹیکنالوجی کا استعمال جتنا بڑھے گا، کرپشن اتنی ہی کم ہوگی، ٹیکنالوجی کی وجہ  سے اپوزیشن کی کرپشن کرنے کی صلاحیت ختم ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں خلیج کم کرنے میں ٹورزم اہم کردار ادا کرے گی، اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی ہیں۔

دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ   لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کر لیں لوگ سمجھتے ہیں یہ ڈرامہ ہے، یہ ڈرامہ نہیں ہو رہا بلکہ  خط کے اندر واضح ہے کہ یہ کتنی بڑی سازش ہے۔ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی قبول نہیں،پاکستان کیخلاف عالمی سازش ہوئی۔ سینئر صحافیوں کو  یہ خط دکھاؤں گا،  اپنے اتحادی جماعتوں میں سے ایک ایک کو بلا کر یہ مراسلہ دکھاؤں گا۔

مزیدخبریں