کراچی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور علیم خان وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں تین پیشین گوئیاں کر رہا ہوں۔ وقت ثابت کرے گا کہ میں غلط تھا یا تم غلط تھے میرے دوست!‘
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی!!!
ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی!!!
علیم خان پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوں گے!!
تین پیش گویئاں کررہا ہوں …وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم !!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 29, 2022
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی !!!
ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی !!!
علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے !! @abdul_aleemkhan
مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر طنز کرتے ہوئے عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’پرویز الہی صاحب آپ کا وزیراعلی بننا اب اُتنا ہی مشکل ہے جتنا ٹوتھ پیسٹ نکال کر واپس ٹیوب میں ڈالنا‘
پرویز الہی صاحب آپ کا وزیراعلی بننا اب اُتنا ہی مشکل ہے جتنا ٹوتھ پیسٹ نکال کر واپس ٹیوب میں ڈالنا!!!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 29, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’مشترکہ اپوزیشن کے ووٹوں کی گنتی 182 تک پہنچ گئی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک ناراض اراکین کی حمایت کے بغیر بھی کامیاب ہوسکتی ہے۔ ہمارے مولا جٹ وزیروں اور چاپلوسوں نے میری کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بشریٰ بھابھی نے مجھے دور رکھا، سب دو ر ہو گئے۔ ناراض ارکان قائد ایوان کو ووٹ دیں گے تاکہ وہ نااہل نہ ہوں۔‘
متحدہ اپوزیشن کے ووٹ 182 تک پہنچ گئے ناراض اراکین کے بنا بھی عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ہمارے مولاجٹ وزرا اور خوشامدیوں نے میرے کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بشری بھابھی نے مجھے دور رکھا سب دور ہوگئے نارض اراکین قائدایوان کواعتماد کاووٹ دیں گے لہذا نااہل نہیں ہوں گے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 30, 2022