پنجاب کی سیاست میں ہلچل، ن لیگ کے علیم خان گروپ سے معاملات طے

09:01 AM, 30 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل  سامنے آئی ہے جس کے بعد  مسلم لیگ (ن) اور علیم خان گروپ میں معاملات طے ہوگئے ہیں اور ن لیگ نے وزیراعلی پنجاب کیلئے عبدالعلیم خان گروپ میں شامل سینئر سیاستدان سعید اکبر نوانی کو وزیراعلی نامزد کرنے کی حامی بھر لی.

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ  علیم خان گروپ سے معاملات طے پاگئے ہیں، پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئےعلیم خان گروپ کے سینئر سیاستدان سعید اکبر نوانی کو وزیراعلی نامزد کیا جائے گا.

واضح رہے کہ حکومت نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئےپاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو نامزد کیا جس پر علیم خان گروپ کی اکثریت  نے تحفظات کا اظہار کیا تھا  جس کی بڑی وجہ پرویز الٰہی کے ماضی میں علیم خان کیخلاف دئیے گئے سخت بیانات ہیں جبکہ جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ علیم خان کی ملاقات کو سبوتاژ کرنے میں بھی مسلم لیگ (ق) کا اہم کردار رہا ہے جس کے باعث ان کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ 



مزیدخبریں