پاکستان میں کورونا ویکسین کا نیا سکینڈل سامنے آگیا ،اہم انکشاف 

Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown

اسلام آباد:پاکستان میں بکنے والی کورونا ویکسین کا سکینڈل سامنے آگیا ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستان میں سپوتنک فائیومقررہ قیمت سے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہے ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا سپوتنک فائیوکی مقررہ قیمت سےزیادہ وصولی کی شکایت موصول ہوئی ہیں،حکومت اس طرح کے اقدامات کو فوری طور پر روکے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا کہ نجی کمپنی مقررہ  قیمت سےزیادہ  وصول کررہی ہے،خط کے متن میں کہا گیا کہ نجی کمپنی ویکسین سپوتنک فائیوکی 50ہزارخوراکیں درآمد کررہی ہے،نجی کمپنی نےویکسین سرکاری اورنجی اسپتالوں کو فروخت کرنےکا اعلان کررکھا ہے،اندیشہ ہےنجی کمپنی وفاقی،صوبائی حکومتوں کو3 گناہ تک زیادہ قیمت پرویکسین فروخت کرےگی۔

 

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا نجی کمپنی کے اس طرح کے اقدامات سے قومی خزانےکواس خریداری سےبھاری نقصان اٹھانا پڑےگا،خط میں انکشاف کیا گیا کہ ویکسین سپوتنک فائیوکی دوخوراکوں کی قیمت25 کی بجائے54 ڈالرمقررکی گئی ہے،حکومت نے اس ویکسین کیلئے بھی 25 کروڑ ڈالر مختص کیے ہوئے ہیں ،سپوتنک فائیوویکسین کی 54 ڈالرپرخریداری سےقومی خزانےکوبھاری نقصان کا اندیشہ ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نےخط کی کاپی سپریم کورٹ، نیب کوبھی بھجوا دی ہے ۔

 

واضح پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ عالمی وبا کی وجہ سے حالات مزید بگڑ رہے ہیں ، پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔ ایک ہفتے میں سروسز ہسپتال لاہور کے 110 ڈاکٹرز اس وبائی مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ 

 

 لاہور کے اہم ترین سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ہسپتال میں ڈاکٹرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 110 ڈاکٹرز شکار ہوئے جن میں سے 10 ڈاکٹروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ متاثر ہونے والے ڈاکٹروں  نے خود کو ہاسٹل اور گھروں میں آئسولیٹ کر لیا ہے اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی وجہ سے مریض بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔ 

 

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال نے محکمہ صحت کو فوری اقدامات کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا کہ ایک ہفتہ میں 100 سے زائد ڈاکٹر متاثر ہونے سے طبی عملے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا سمیت دیگر وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہسپتال کی او پی ڈی کو فوری طور پر محدود کیا جائے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مراسلے میں کورونا مریضوں کیلئے میڈیکل آفیسرز کی تعیناتیوں اور تمام ڈاکٹرز کی فوری ویکسی نیشن کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔