پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم

07:41 PM, 30 Mar, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھا ہے، وزیراعظم نے یوم پاکستان پر مبارکباد پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ خط میں لکھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، تعمیری اور نتیجہ خیزا مزاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے۔ آخر میں انہوں نے کووڈ 19کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو تہنیتی پیغام بھجوایا ہے، بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ کر مبارکباد دی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کا خط دفترخارجہ کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ یوم ہاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں جبکہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشگوار تعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے، انسانیت کے لئے اس مشکل دور میں کووڈ 19 چیلنج سے نمٹنے پر آپ کو اور پاکستان کے عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

مزیدخبریں