برطانیہ نے پاکستانی ڈھول کو مضمون کے طور پر پڑھانے کا فیصلہ کرلیا

برطانیہ نے پاکستانی ڈھول کو مضمون کے طور پر پڑھانے کا فیصلہ کرلیا

لندن : گورے بھی پاکستانی  ڈھول کے دیوانے ہوگئے، برطانیہ نے  پاکستانی ڈھول  کو مضمون کے طور پر پڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی  میوزیکل تعلیم کے لیے متعارف کیے گئے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستانی ڈھول کو بھی بطور ایک مضمون شامل کیا گیا ہے ۔

انگلینڈ کی میوزیکل تنظیم ’دی ڈرم فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے  پاکستانی ڈھول   بجانے کے فن کو باقاعدہ طور پر سکھایا جائے گا۔  پاکستان کے علاوہ   دیگر اور ممالک سے  بھی روایتی سازوں کو مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈھول کو پاکستانی خاص طور پر پنجابی معاشرے کا اہم ترین حصہ سمجھا جا تا ہے ، شادی بیاہ ، ہر خوشی کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر ناچنا اور خوشی کا اظہار کرنا دیکھا جاسکتاہے ۔ 

پنجاب میں میلوں ٹھیلوں پر خاص طور پر ڈھول کی تھاپ سنائی دیتی ہے ۔ ڈھول کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے  کہ جدید دور میں بھی اپنی افادیت ویسے ہی برقرار ہے جیسے صدیوں پہلے تھی ۔