احمد پور سیال: ڈاکوؤں کی ساتھی کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ

02:24 PM, 30 Mar, 2021

احمد پور سیال :   احمد پور سیال میں ڈاکو پولیس حراست میں  ساتھیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ 

 احمد پور سیال  پولیس کے مطابق   پولیس ڈکیتی میں ملوث ملزم سے موٹر سائیکل اور پسٹل کی برآمدگی کروا کر واپس لے جا رہی تھی کہ راستے میں دو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم چار ملزموں نے اپنے ساتھی  شاہد عباس کو حراست سے چھڑوانے کے لیے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

  پولیس اہلکاروں  نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ملزموں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں  پولیس گاڑی میں موجود ملزم شاہد آگیا۔

گولی لگنے سے زیر حراست ملزم شدید زخمی ہو گیا جبکہ دیگر چار نامعلوم ساتھی فرار ہو گئے ۔ پولیس نے  ملزم کو  ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔

مزیدخبریں