دوشنبے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ پاکستان نےا فغان امن مذاکرات جاری رکھنے کیلئے کردار ادا کیا۔
ہاٹ آف ایشیا کانفرنس میں خطاب کرتے کورونا کی عالمی وباکی وجہ سےلوگ اپنی زندگی کی بازی ہارگئے ۔کورونا کی مہلک وبا سے برسرپیکار مریضوں کی صحت یابی کیلئےدعاگوہیں ۔کورونا کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی۔
افغان امن عمل کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ افغانستان میں حالیہ تشدد میں اضافے پرتشویش ہے۔ افغانستان میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔قیام امن کیلئے افغان عوام کے پاس تاریخی موقع ہے۔ افغان امن عمل اہم موڑ پر ہے۔
پاکستان افغانستان میں خوشحالی اور ترقی چاہتا ہے۔افغان امن عمل متاثر کرنے والوں کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ہیں۔افغانستان ہمسایہ برادر ملک ہے جس سے مضبوط تعلقات ہیں۔