عہدے سے سبکدوش ہوتے ہی حفیظ شیخ کو کورونا ہوگیا

01:24 PM, 30 Mar, 2021

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ  عہدے سے سبکدوش ہوتے ہی  عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ حفیظ شیخ کی جگہ وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے والے حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حماد اظہر نے  ٹوئٹ کے ذریعے حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔  وفاقی وزیر خزانہ نے حفیظ شیخ کی جلد صحت یابی کےلیے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہی حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے ہٹایا ہے اور ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

  تحریک انصاف کے سینئررہنما سینیٹر شبلی فراز نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عمران خان ناخوش تھے جس کی وجہ سے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نئی معاشی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔حقائق مدنظر رکھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں ۔کابینہ میں تبدیلیوں کا مقصد غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔  حماد اظہر وزیراعظم کے وژن کو آگے لیکر چلیں گے۔وزیر خزانہ کا قلمدان حماد اظہر کو دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں