اسلام آباد: وزیراعظم خان کورونا سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کا آج پھر کورونا ٹیسٹ لیا جا ئےگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے قومی ادارہ صحت کے نمائندے ٹیسٹ سیمپل لیں گے ۔ سیمپل معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں لیا جائے گا۔رپورٹ 6 سے 8 گھنٹے میں آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں وزیر اعظم کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مثبت رپورٹ پر وزیر اعظم ویڈیو لنک سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ان کی ٹیسٹ رپورٹس بہتر آئی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دن تک اپنی سرکاری مصروفیات شروع کرسکتے ہیں ۔
20 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ہونے سے 2 روز قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا بھی لگوائی تھی۔ اپنا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔