لاہور: وسیم اکرم کے بعد ڈاکٹر عطاءالرحمن نے بھی کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والے شہریوں پر ڈنڈا چلانے کی تجویز دے دی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دے اور جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔
ڈاکٹر عطاءالرحمن نے کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔ صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور ہسپتال بھرتے جا رہے ہیں، نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور تیزی سے اثر انداز ہورہا ہے۔
سابق کپتان اور دنیا کے خطرناک ترین فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا تھا ۔ بیان میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ خدرا! ایس او پیز پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر شہریوں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو پلان بی بھی ہے۔ اور پلان بی ہے کہ جو خلاف ورزی کرے گا اس پر ڈنڈا چلے گا۔