محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک اور عید کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک اور عید کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا
سورس: فائل فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا،محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای میں پہلا روز 14 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا قوی امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  عرب یونین برائے خلا باز اور سپیس سائنس کے سربراہ ابراہی الجروان نے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی تاریخ سے آگاہ کیا.

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش  12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل کو  بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، اس اعتبار سے پہلا روزہ  14 اپریل بدھ کے روز ہونے کا واضح  امکان ہے ۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 28 مارچ سے موسم بہار کی سالانہ تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ 11 اپریل سے نجی جبکہ سرکاری سکول 18 اپریل سے کھلیں گے،رمضان المبارک کے دوران سکول میں تعلیمی دورانیے کو کم کرکے 7 سے 5 گھنٹے تک کردیا گیا ہے، سکولوں کا آغاز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ شوّال کا چاند 13 مئی کی شام نظر آئے گا، اس حساب سے عید الفطر 14 مئی بروز جمعے کو ہونے کا امکان ہے ۔