پیرس:پرتگال اور جویئنٹس کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیڑھ ارب روپے کی کار خرید لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بگاٹی کمپنی کی لمیٹڈ ایڈیشن گاڑی جس کی مالیت 8.9 ملین ڈالر جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک ارب 47 کروڑ 29 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔
کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے باعث کمپنی نے بگاٹی سینٹوڈیک نام کی محض دس کاریں ہی بنائی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی منظر عام پر آنے سے قبل ہی اس کے دس یونٹ خرید لیے گئے اور رونالڈو کو شمار ان خوش قسمت خریداروں میں ہوتا ہے۔گاڑی کا ڈیزائن 1990 سیریز کی گاڑی ای بی 110 سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔