کورونا، آسٹریلوی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیرکا شکار

01:31 PM, 30 Mar, 2020

سڈنی :عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلانات بھی تاخیر کا شکار ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے سبب آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک ماہ کی تاخیر سے کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر یقینی مالی صورتحال کے باعث اب اعلان اپریل کے آخر میں متوقع ہے ، کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کی آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے حمایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ کرکٹ آسٹریلیا نے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنا ہے ،اس وقت کرکٹ آسٹریلیا کو مالی مسائل کا سامنا بھی ہے۔

مزیدخبریں