انسان جتنی مرضی ترقی کر لے اسکی سائنس اور ٹیکنالوجی خدا کے سامنے بے بس ہے‘صوبیہ خان

01:09 PM, 30 Mar, 2020

لاہور :اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ انسان جتنی مرضی ترقی کر لے لیکن اس کی سائنس اور ٹیکنالوجی خدا کے سامنے بے بس ہے ،دنیا نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ ایک وائرس کی وجہ سے نظام تہس نہس ہو جائے گا ۔

صوبیہ خان نے کہا کہ انسان بیشک چاند اورمریخ پر پہنچ جائے لیکن اس کی ترقی خدا کی ذات کے سامنے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو توبہ استغفار کرنا چاہیے اور نماز قائم کرنی چاہیے ۔

خدا کی ذات سے دوری نے ہمیں اس نہج پر پہنچایا ہے لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ،ہمیں خدا کی ذات سے رجوع کرنا چاہیے او راپنے گناہوں کی گڑگڑا کر معافی مانگنی چاہیے۔

مزیدخبریں