دبئی :دبئی میں پہلے قرآن پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس میں لوگوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے ، قرآن پارک میں قرآن پاک میں بتائے گئے پودوں کو رکھا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای حکومت نے دبئی میں پہلے قرآن پارک کا افتتاح کر دیا ہے جس میں قرآن پاک میں بتائے گئے پودوں کو رکھا گیا ہے ، پارک میں ساحوں کا داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے۔
بلدية #دبي تفتتح الحديقة القرآنية التي تقع على مساحة تبلغ 60 هكتاراً، وتحتوي على 43 نبتة و7 معجزات نبوية ذكرت في القرآن الكريم، بالإضافة إلى ممشى خصص لممارسة الرياضة وركوب الدراجات الهوائية.@DMunicipality pic.twitter.com/OxQNABwRUA
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) March 29, 2019
پارک کے قیام کا مقصد دبئی میں مقیم دیگر مذاہب اور قومیتوں کے لوگوں کو اسلام کی تہذیب اور ثقافت کے متعلق آگاہی دینا ہے ، قرآن پارک کے قیام کا مقصد مسلمانوں اور دیگر مذاہب کو قرآن پاک میں بتائی گئی تعلیمات کے متعلق بھی آگاہی فراہم کرنا ہے ۔
قرآن پارک میں عمرہ تھیٹر ، بچوں کیلئے پلے لینڈ ، گلاس بلڈنگز ، ریگستان پارک اور چہل قدمی کیلئے خصوصی ٹریک بھی بنایا گیا ہے۔