سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،بڑی مقدار میں گولہ بارود  پکڑلیا

07:27 PM, 30 Mar, 2019

راولپنڈی:ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود  پکڑلیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ،  آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ سیکورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے ٹھکانوں کی خفیہ اطلاعات پر سبی اور کوہلو کے درمیان واقع پہاڑی علاقے بھمبور آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی بلوچستان میں سبی اور کوہلو کے درمیان بھمبور کے پہاڑی سلسلے میں کی گئی ، قبضے میں لئے گئے گولہ بارود میں راکٹس، بارودی سرنگیں، مارٹر گولے شامل ہیں۔

مزیدخبریں