جمہوری وزیراعظم ہوں ، نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے:عمران خان

جمہوری وزیراعظم ہوں ، نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے:عمران خان
کیپشن: image by facebook

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ایک جمہوری وزیراعظم ہوں ، نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے ، پرانے وزیراعظم خود کو بادشاہ سمجھتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جناح ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ملک میں ریلوے کی پٹڑی کو بڑھانا ہے ، جتنی مہنگائی ہے ، مزدوروں کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں ۔

نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے ، وزارت پٹرولیم کو کہوں کا مصنوعات کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کرنے کو ترجیح دی جائے گی ، پوری دنیا میں عام آدمی ریلوے پر سفر کرتا ہے ۔

کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون بننا ایک انقلاب ہے ، گزشتہ وزرائے اعظم کی طرح بادشاہ بن کر پیسے نہیں بانٹ رہا ہوں ، انھوں نے جناح ایکسپریس کا بھی افتتاح کر دیا ہے ۔