نوازشریف کے دل کی دھڑکن میں اتارچڑھاؤ ، مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

نوازشریف کے دل کی دھڑکن میں اتارچڑھاؤ ، مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:  سابق وزیراعظم نوازشریف کے دل کی دھڑکن کی ترتیب میں اتارچڑھاؤ  ، ڈاکٹرز کا اگلے  ہفتے مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق ، شریف میڈیکل سٹی میں نواز شریف  کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ،  ان کی ای سی جی  میں بے ترتیبی پائی گئی جس پر ڈاکٹرز نے  گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ دل کی دھڑکن کی ترتیب میں اتارچڑھاو  اچھی علامت نہیں ہے۔ 

ڈاکٹروں نے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لئے ’پیس میکر‘ اور ’آئی سی ڈی‘ کی تجویزدی ہے۔ ان مشینوں کے استعمال کا مقصد دل کی دھڑکن کو ایک حد سے نیچے جانے سے بچانا ہوتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹرز نے  نوازشریف کی آنکھوں  کا بھی مشین کے ذریعے معائینہ کیا اور زیابیطس کے آنکھوں کے اندرونی حصوں پر اثرات کا جائزہ لیا۔