لندن: برطانوی وزیراعظم ٹریزامے تیسری مرتبہ بھی پارلیمان سے بریگزٹ معاہدے کو منظور نہ کرا سکیں اور ایوان نے کثرت رائے سے اس معاہدے کو مسلسل تیسری مرتبہ مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم ٹریزامے بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں ، ٹریزامے نے بریگزٹ کے حوالے سے مسلسل تیسری مرتبہ معاہدہ برطانوی پارلیمان میں پیش کیا جس کو ایوان نمائندگان نے کثرت رائے سے مسترد کر دیا ہے ۔
یورپ سے علیحدگی اختیار کرنے کے معاملے پر برطانیہ نے یورپی یونین سے 29 مارچ تک کے لیے وقت مانگا تھا ،برطانوی اراکین پارلیمان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کو 286 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے مسترد کر دیا تھا۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ بریگزٹ بنا کسی معاہدے کے ہوگا۔