پیپلزپارٹی کے لیے ریڈ لائن برداشت نہیں کریں گے:بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے لیے ریڈ لائن برداشت نہیں کریں گے:بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: image by facebook

لاڑکانہ : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لیے ریڈ لائن برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بن کر عوام کے حقوق چھین رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبوں کے پاس مسائل اور ذمہ داریاں زیادہ ہیں تو پیسہ بھی زیادہ ہونا چاہئے۔میں نے کوئی ملک دشمن بیان نہیں دیا ہے ۔سندھی عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وسائل اور حقوق عوام کے ہیں اور یہ ان سے دونوں چھیننا چاہتے ہیں ، یہ نہیں کہتا کہ کسی پر ہلکا اور کسی پر بھاری ہاتھ رکھا گیا لیکن پیپلزپارٹی کیلئے ریڈلائن کو برداشت نہیں کریں گے۔