صدر ٹرمپ کی امریکہ میکسیکو سرحد بند کرنے کی دھمکی

05:06 PM, 30 Mar, 2019

نیویارک : صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ممکمنہ طور پر امریکہ کی جنوبی سرحد بند کردیں گے اگر میکسیکو تارکین وطن کو امریکہ جانے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات نہیں اٹھاتا۔

سرحد کی بندش سے نہ صرف آمد و رفت متاثر ہوگی بلکہ تجارت کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔صدر ٹرمپ کی دھمکی ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد امریکہ سفر کر کے آئی ہے اور پناہ کی طالب ہے، ٹرمپ کے مطابق سرحد پار سے تارکین کی آمد کیساتھ منشیات کی سمگلنگ بھی معمول بن گئی ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس سے مستقبل کی نسلیں تباہ ہو رہی ہیں ۔

میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز نے کہا کہ وہ نہیں چاہیں گے کہ اس معاملے پر انھیں کسی تصادم کی جانب دھکیلا جائے۔

میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ میکسیکو ایک ’عظیم ہمسایہ‘ ہے امریکہ کے لیے اور وہ ’ان دھمکیوں کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں