کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کا غم لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا, جیسنڈا آرڈرن

 کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کا غم لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا, جیسنڈا آرڈرن
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ  کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کا غم لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں تو پھر کیوں ایک دوسرے سے نفرت کریں،سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں عاجز بنادیا اور متحد کردیاہے، ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے، ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔


کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نیوزی لینڈ جاسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں عاجز بنادیا اور متحد کردیاہے، 15 مارچ کا واقعہ ہمارے الفاظ، اعمال اور رحمدلی کوطاقت بخشنے کا پیغام ہے۔ہم اپنے سیاہ ترین وقت کے 14 روزبعد پھر اکٹھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا، مسلم کمیونٹی کاغم مٹانے کیلیے الفاظ ہوبھی کیاسکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے۔دہشتگردی کاجواب ہماری انسانیت میں ہے لہذا تشدد اورنفرت کیلیے نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی نسل پرستی کیلیے کوئی گنجائش۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر تشدد اورنفرت انگیزی کوختم کرنا ہوگا۔