اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادحسین چودھری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار پھر پلی بارگین کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین آسان راستہ ہے۔
نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز تاحال ہسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا ۔کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟ میرا پھر مشورہ ہے آسان راستہ Plea Bargain ہے، حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے اس قوم نے تین دفعہ آپ کو عزت دی ان کا پیسہ واپس دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2019
سماجے رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ اس قوم نے تین دفعہ آپ کو عزت دی ان کا پیسہ واپس دیں، میرا پھر مشورہ ہے آسان راستہ پلی بارگین ہے، حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے۔
انہوں نے سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے لیکن تاحال اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا۔ کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟
یاد رہے کہ فواد چودھری نے 17 مارچ 2019 کو بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف کو پلی بارگین کی آفر کی تھی۔ وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ میں نے پلی بارگین کی آفر دی ہے نواز شریف نیب کو درخواست کریں۔