شادی کا پتہ نہیں ہے البتہ شادی سے پہلے ماں بننے کے تجربے سے گزرنا چاہتی ہوں:سارہ خان

01:23 PM, 30 Mar, 2019

ممبئی: مسلم بھارتی اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ فی الحال شادی کا تو پتہ نہیں ہے البتہ شادی سے قبل ماں بننے کے احساس کو محسوس کرنا چاہتی ہوں۔ جبکہ مسلم ادکارہ کو شادی سے پہلے ماں بننے کی خواہش پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مقیم معروف مسلم ٹی وی اداکارہ سارہ خان نے ایک انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس پر اپنے پرائے سارے ہی ان کے خلاف ہو گئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کا فی الحال ان کو کچھ علم نہیں ہے نہ ہی وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہیں تاہم شادی سے قبل ماں بننے کے احساس سے خود کو گزرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔

ایسا انہوں بھارت کے مشہور اخبار ہندوستان ٹائمز کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارہ خان ان دنوں معروف بھارتی اداکار انکت گیرا کے ساتھ اکثر دیکھی جاتی ہیں، اور یہ گمان ظاہر کیا جاتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان کا اداکار انکت گیرا کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔

متفرق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گمان ظاہر کیا جاتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان انکت گیرا کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر ہندوستان ٹائمز نے ان سے انکت گیرا کے ساتھ متوقع شادی پر سوال کیا تو اداکارہ نے انتہائی چونکا دینے والا جواب دے ڈالا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق انہوں نے فی الوقت کچھ نہیں سوچا اور نہ ہی انہیں پتہ ہے کب ہو کب نہ ہو لیکن وہ شادی کی بندھن میں بندھنے سے پہلے بچہ پیدا کرنے کے احساس سے گزرنا چاہتی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان دنوں انکت گیرا کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں، ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ میرا اکثر ان کے ساتھ نظر آنا کوئی تعجب کی بات نہیں اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے درمیان افیئر جیسا کچھ ہے، مجھے شادی سے متعلق واضح کچھ علم نہیں تاہم شادی سے پہلے ماں بننے کے تجربے سے گزرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ اس شرمناک خواہش کے اظہار کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان اس سے قبل بھی اپنے متنازعہ بیانات اور بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بارہا تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔

مزیدخبریں