قاہرہ : مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بندرگاہ عبادت گاہیں اور دیگر عمارتوں کی تعمیر کے لیے پتھروں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ مصری وزارت آثار قدیمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ بندرگہ جنوبی شہر اسوان کے قریب صعید کے مقام پر پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔
یہ بندرگاہ مصر کے 18 ویں حکمران خاندان کے دور میں 1543ئسے 1292ء قبل مسیح تک استعمال کی جاتی رہی ہے۔
اسوان میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر عبدالمنعم سعید نے بتایا کہ پہاڑی سلسلے میں کھودے گئے پہاڑوں سے پتھر نکال کر انہیں عبادت گاہوں اور دیگر عمارتوں کی تعمیر کے لیے جایا جاتا تھا۔
ان پتھروں سے کرنک اور کوم امبو کے پرانے معبد تعمیر کیے گئے۔