پاکستان 2 سنچریوں کے باوجود شکست کھانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان 2 سنچریوں کے باوجود شکست کھانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی
کیپشن: تصویر بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

دبئی:پاکستان 2 سنچریوں کے باوجود میچ میں شکست کھانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی، دبئی میں ایک روزہ سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان عابد علی اور محمد رضوان کی سنچریوں کے باوجود جیتا ہوا میچ ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی جانب سے عابد علی اور محمد رضوان کی جانب سے سنچریاں سکور کرنے کے باوجود پاکستان شکست کھا گیا۔

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ٹیم 2 بلے بازوں کی سنچریوں کے باوجود میچ میں شکست کھا گئی ہو۔

پانچ ون ڈ ے میچز کی سیریز کے چوتھے مقابلے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 6رنز سے شکست دیکر سیریز میں 4-0 برتری حاصل کرلی ہے۔