ڈی آئی خان: ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی گاڑی پر حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

11:38 PM, 30 Mar, 2018

ڈی آئی خان: ڈی آئی خان میں ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ہتھالا روڈ پر ڈی پی او کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔ حملے میں ڈی پی او ڈاکٹر زاہدا للہ محفوظ رہے۔

دھماکے کی خبر ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی، انہوں نے زخموں کو طبعی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ ان کے علاوہ پاکستان کے دیگر سیاستدانوں نے بھی اس افسوسناک حادثہ کی مذمت کی۔

مزیدخبریں