ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف نے انڈسٹری میں ڈیبیو کی تیاری کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹینلے ڈی کوسٹا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ٹائم ٹو ڈانس‘ میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف ڈیبیو کریں گی جب کہ فلم میں ا±ن کے مدمقابل معروف اداکار ادتتیا پنچولے کے بیٹے سورج پنچولی ہیرو کے فرائض انجام دیں گے۔
رپورٹس کے مطابق فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ میں ایزابیل ہوٹل ڈانسر اور ادتتیا پنچولی اسٹریٹ ڈانسر کا کردار ادا کریں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ اگلے ہفتے لندن میں شروع کی جائے گی اور 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔سورج پنچولی نے بھی سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر فلم ’ٹائم ٹو ڈانس ‘ میں اپنی اور ایزا بیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا سب لوگ اس فلم کے لئے تیار ہو جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایزا بیل کو فلم ’لوراتری ‘سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کے مدمقابل ڈیبیو کرانے کی خریں زیر گردش تھیں۔
کترینہ کیف کی بہن بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار
10:57 PM, 30 Mar, 2018