فاروق ستار اور مصطفی کمال میں اہم ملاقات

04:53 PM, 30 Mar, 2018

 کراچی: قائد اعظم محمد علی جناح ایئر پورٹ کے انٹر نیشنل لانج میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمینمصطفی کمال کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں شخصیات نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

جمعہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال بیرون ملک روانگی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنما ﺅ ں کے درمیان ایئرپورٹ لاونج میں ملاقات ہوئی جس میںموجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد مصطفی کمال سعودی عرب جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار اہلیہ کے ہمراہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں