سارہ علی خان کی فلم کیدار ناتھ تاخیر کا شکار،پہلی فلم سمبا ہوگی

12:15 PM, 30 Mar, 2018

ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ”کیدارناتھ“ کے تاخیر کا شکار ہونے کے باعث ان کی پہلی فلم اب ”سمبا“ ہوگی جس کے ہدایت کار وہت شیٹھی ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریرنا اروڑا کی فلم ”کیدارناتھ“ سے سارہ علی خان نے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن اب فلم ”کیدارناتھ“تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ گل پانڑہ نے عمرہ ادائیگی کی تصویر شیئر کردی

اب فلم آئندہ سال جنوری کے وسط میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ سارہ علی خان رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ”سمبا “ میں جلوہ گر ہوں گی جو 28دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی اس لئے سارہ علی خان کی پہلی فلم ”سمبا “ ہو گی ۔ فلم کے ہدایتکار روہت شیٹھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں