کراچی کے 4 اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام ٹھیکوں پر دیدیا گیا

12:13 PM, 30 Mar, 2018

کراچی: سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے 4 اضلاع میں کچرا اٹھانےکا کام ٹھیکوں پر دے دیا۔ سندھ میں فراہمی ونکاسِ آب کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے کی ۔ دوران سماعت سیکرٹری بلدیات نے عدلات کو بتایا کہ کورنگی اور ضلع وسطی کےعلاوہ دیگر اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام ٹھیکے پر دیا جبکہ کورنگی کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔

 مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس مشینیں نہیں ہیں اور عملے کی کمی ہے جبکہ سالڈ ویسٹ پر ہمارا اختلاف ہے اور مجبوراً کہا کہ عملہ فراہم کریں۔

سربراہ کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کے اختلاف سے ہمیں غرض نہیں کیونکہ ہمارا مسئلہ صفائی ہے وہ کون کرے گا؟۔ آپ کے پاس اتنے فنڈز ہیں کہ کم از کم مرکزی سڑک صاف کر دیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش

اس پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ صفائی کیلئے 1200 افراد پر مشتمل عملہ ہے۔ سربراہ کمیشن نے کہا کہ اگر خاکروب صفائی نہیں کر رہے تو انہیں نکالیں اور سیاسی مصلحتوں پر تقرریاں ہوں گی تو یہی ہو گا۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ تقرری سندھ حکومت کی ذمے داری ہے،نئی بھرتیاں نہیں ہورہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں