وسیم اکرم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

11:46 AM, 30 Mar, 2018

لاہور: مایہ ناز سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اور کپتان وسیم اکرم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ۔

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں صرف اپنے سابق کپتان عمران خان کو سپورٹ کرتا ہوں مگر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا ہوں۔سابق کپتان نے خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کہاکہ عمران خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا، انھوں نے مجھے اپنے وقت کے ٹاپ بیٹسمینوں کی خامیوں اور خوبیوں سے آگاہ کیا،میں نے ہمیشہ ہی ان کے مشورے غور سے سنے۔ میں اپریل میں عمران خان کے شوکت خانم اسپتال کیلیے فنڈز جمع کرنے آسٹریلیا جاؤں گا۔

 یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کر لیا
 

یاد رہے کہ کچھ میڈیا ذرائع میں کہا گیا تھا کہ وسیم اکرم نے سابق کپتان عمران خان کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔جس کے بعد وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے ان خبروں کی تردید کر دی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں

مزیدخبریں